سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کا جشن ولادت


 

سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کے جشن ولادت کے مبارک موقع پر عقیدت مندوں سے اپنے اپنے گھروں پر رہ کر ایصال ثواب و چراغاں کرنے کی اپیل

 

 

 عالمی شہرت یافتہ بزرگ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے 1036 ویں جشن ولادت کے موقع پر 16 اپریل بروز جمعرات سبھی عاشقانِ غازی سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ درگاہ شریف میں حاضری دینے کے لئے نا آئیں، فاتحہ خوانی، ایصال ثواب اور چراغاں وغیرہ کا اہتمام اپنے گھر پر ہی کریں

 درگاہ شریف انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ آستانہ ہندو مسلم یکجہتی کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ہر سال لاکھوں افراد بلاتفریق مذہب اپنی عقیدت کا نظرانہ پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف صوبوں سے سفر طے کر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں، ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد اس وباء کی زد میں ہیں ہمارے ملک میں بھی سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد اس وباء سے متاثر ہیں شمشاد احمد نے کہا کہ کورونا سے حفاظت کے مدنظر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے احتیاط کے طور پر 03 مئی تک ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر اس وائرس کی چین کو توڑا جا سکے اور اس پر قابو پایا جا سکے، مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو لیکر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے درگاہ شریف انتظامیہ نے پہلے دن سے ہی عقیدت مندوں سے اپیل کرتے ہوئے درگاہ شریف کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ، اسکے ساتھ ساتھ عوام سے معاشرتی دوری قائم کرنا، ماسک لگانا، صابن سے بار بار ہاتھ صاف کرنا سمیت تمام ضروری باتوں پر زور دینے کی اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہو سکے اور ہر شخص اس وباء سے محفوظ رہے، ایسے مشکل وقت میں ہماری آپکی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے دۓ گئے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اس جنگ میں شریک ہو کر تمام ہندوستانی کو اس وباء سے نجات دلائیں 

 




 شمشاد احمد ایڈووکیٹ نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ 16 اپریل کو صاحب مزار کے جشن ولادت کے موقع پر آپ اپنے گھروں میں رہ کر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کر اپنی محبت کا ثبوت دیں اور درگاہ کمیٹی کا تعاون کریں۔ ہم آپ سبھی عقیدت مندوں کے شکر گزار ہوں گے، اور دعائے خاص کریں کہ کورونا کا خاتمہ ہو اور پوری دنیا میں امن وامان قائم رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی