وزیر اعلیٰ کوڈی جی پی نے پولیس اور پی اے سی کی جانب سے  20کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا



لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی نے پولیس اور پی اے سی کی جانب سے 20کروڑ روپئے کا چیک 'وزیر اعلی راحت فنڈ'کے لئے پیش کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور پی اے سی کورونا وائرس کووڈ 19کے خلاف جس عزم کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں کو پی وی آر112کے ذریعے ضروری چیزیں و دیگر سہولیات فراہم کرنے کے کام سے پولیس کی شبیہ مزید بہتر ہوئی ہے۔
اس موقع پر پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈرجناب پی وی راما شاستری اور اے ڈی جی پی اے سی جناب وی کے سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود رہے۔
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی