شب برات ۔ قبرستان نہ جائیں: مولانا خالد رشید



مسلمان احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں
لکھنو ¿،۔ شب برا ¿ت عبادتوں والی رات ہے۔ اس مقدس رات میںہم زیادہ سے زیادہ عبادتیں ، قرآن کریم کی تلاوت کریں، نمازیں پڑھیں، دعا ومناجاتیں کریں۔ اپنے لیے، اپنے مرحوم رشتہ داروں ، پڑوسیوںاور ملک وقوم کی ہمہ جہت فلاح وبہبود، خوش حالی، تعمیر وترقی، امن وسلامتی اور خاص طور پر عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے اپنے ملک اور پوری دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے بار گاہ الٰہی میں دعائیں کریں۔


https://urduinformer.page/article/%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%8C%DB%92-%D9%86%D8%AF%D9%88%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF/QgF3cm.html



مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿ نے شب برا ¿ت کے سلسلے میں تمام مسلمانوں سے یہ باتیں کہیں۔ انہوںنے کہا کہ ۹اپریل بروز جمعرات شعبان کی پندرہویں شب ہے جس کو شب برا ¿ت کہا جاتا ہے۔ اس رات میں مسلمان اپنے مرحوم رشتہ داروں کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنے قبرستان جاتے ہیں لیکن اس سال موذی وبا کورونا نے ہم سب کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے۔ اس سے بچنے اور اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور حکومت نے لاک ڈاﺅن کررکھا ہے۔ اس وجہ سے کوئی بھی قبرستان نہ جائے۔ اس کی جگہ اپنے گھر میں رہ کر دعائیں اور عبادتیں کرے۔
مولانا نے کہا کہ حدیث شریف میںہے کہ صدقہ بلاﺅں اور مصیبتوں کو ٹال دیت اہے۔ اس لیے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ آج کل زیادہ سے زیادہ صدقہ دینے کا اہتمام کریں۔ صدقہ نقد بھی دیا جاسکت اہے اور کھانے پینے یا دیگر ضروری اشیاءکی شکل میں بھی۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ ۰۱اپریل بروز جمعہ روزہ رکھا جائے گا۔ اس میں بھی سحری اور افطار کے اوقات میں کورونا کے خاتمے کی خوب دعائیں کی جائیں۔


https://urduinformer.page/article/%D8%AA%D8%A8%D9%84%DB%8C%D8%BA%DB%8C-%D8%AC%D9%85%D8%A7%D8%B9%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%D8%AF%D9%86%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%DB%8C%D8%AA-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%A2%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%8C/17ExnC.html



انہوںنے کہا کہ اس وبا کے سلسلے میںاسلامک سنٹر آف انڈیا اور دیگر تنظیموں نے ڈاکٹروں اور حکومت کے مشوروں کے مطابق جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پر پوری طرح عمل کرکے مسلمان ایک امن پسند، منظم اور قانون کی بالا دستی رکھنے والی قوم ہونے کا ثبوت دیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی