جامعہ میں آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

 



 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر  نے  کوویڈ 19  کے تحت  پیش آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے  لیے ،  دو روزہ (7 & 6 April)  آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام  کا انعقاد کرایا ۔ یہ پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ کے لیے منعقد کیا گیا، جس کی سر براہی    پروفیسر فرقان قمر ، سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز ، جامعہ اور سابق سکریٹری جنرل ، اے آئی یو نے کی ۔

 

یہ اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن پروگرام تھا ، جس کی جامعہ  فیکلٹی ممبروں  نے کافی  پذیرائی کی ۔ آن لائن پلیٹ فارم کی محدود گنجائش کی وجہ سے ، 450 رجسٹرڈ شرکاء میں سے 200 کے قریب فیکلٹی ممبران  شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، جن میں ڈین ، مراکز کے ڈائرکٹر ، محکمہ کے سربراہان ، پروفیسرز ، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز  شامل تھے ۔

 


 

یہ پروگرام خالصتا  ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیا گیا تھا۔ تمام شرکاءنے اپنی اپنی رہائش گاہوں سے   اس تربیتی  پروگرام میں حصہ لیا ، تجربہ ساجھا  سیشن کے دوران ، پروفیسر اختر نے تمام شرکاء سے آن لائن بات چیت کی۔ وہ یونیورسٹی   میں اساتذہ اور دیگر عملہ جات کے جوش و جذبے کو  دیکھ بڑی خوش ہوئیں ۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں  طلباء کی مدد کے لئے سبھی کی کوششوں کو سراہا ۔

 

اس پروگرام کا مقصد  انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی (آئی سی ٹی) سے متعلق   باریکیوں سے اساتذہ کو واقف کرانا تھا ، نیز یہ بھی بتانا تھا  کہ کیسے وہ آسانی کے ساتھ طلباء سے جڑ سکتے ہیں اور ان کی پڑھائی لکھائی میں معاون و مددگار ہو  سکتے ہیں ۔ 

 

تکنیکی سیشن کی صدارت پروفیسر فرقان قمر نے کی۔  پروگرام میں ، پروفیسر نجمہ اختر شرکاء کی حوصلہ افزائی اور ترغیب کے لئے بذات خود حاضر  رہیں۔

 

ڈاکٹر ایس کاظم نقوی ، ایف ٹی کے سنٹر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی ،  قائم مقام  ڈائریکٹر   کئی سیشنوں میں شرکاء سے مخاطب ہوئے اور موجودہ صورتحال میں تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کے لئے آئی سی ٹی کا بہترین استعمال  کیسے ہو اس پر روشنی ڈالی ۔ 

 


 

ڈاکٹر طارق اشرف ، یونیورسٹی لائبریرین نے اوپن ایجوکیشنل ریسورسز اور جامعہ کی دور دراز  علاقوں پر رسائی کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔

 

شرکاء میں سے ایک ڈاکٹر شیکھا کپور کے مطابق  اس  پروگرام نے ہمیں تدریس کے عمل کو آسان بنانے کے لئے گوگل کلاس روم  کا آن لائن  استعمال اور جی ایس سوٹ کے مختلف ٹولز کے استعمال میں ہماری  مدد کی۔   گوگل میٹ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام نے ہمیں متعدد گوگل ٹولز سے متعارف کرایا جو اس  مشکل وقت میں ہمارے کام آ سکتے  ہیں۔  یونیورسٹی کا یہ ایک بہت بڑا اور بروقت اقدام تھا۔پروگرام نے ہمیں نہ صرف آن لائن طریقوں اور ٹولز  کو سیکھنے کا ایک موقع فراہم کیا ، بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور درس و تدریس سے متعلق اپنے خدشات اور شکوک و شبہات کے ازالے کا بھی موقع فراہم کیا، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

 

دوسرے شرکاء نے بھی وائس چانسلر ، جامعہ اور ان کی ٹیم کے اس بروقت اور طلبا دوست دوستانہ اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ تدریسی عمل کو جاری  رکھتے ہویے  قوم کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ عزم کے ساتھ کام کرنے کا اظہار کیا۔ 

 

جامعہ باقی فیکلٹی ممبروں کے لئے ایسے پروگراموں کا اہتمام کرتی رہے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی