کسانوں کے لیے یوگی نے یہ دی ہدایت

 


 



وزیر اعلیٰ کی ٹیم 11کے ساتھ جائزہ میٹنگ
کسانوں کو ہارویسٹنگ کے لئے آمد و رفت میں کوئی تکلیف نہ ہو: وزیر اعلیٰ
لکھنؤ12
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ کسانوں کو ہارویسٹنگ کے لئے آمد و رفت میں کوئی تکلیف نہ ہو۔مقامی انتظامیہ کے قوانین کو آسان بنا کر ان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ فصلوں کے پرکیورمینٹ اور منڈی کے بندوبست کو بہتر بنایا جائے۔ہر حال میں کسانوںکے لئے سہارا قیمت کو یقینی بنایا جائے۔اختیاری خریداری کے طور پر ایف پی اوکے توسط سے گاؤں یا کھیت سے ہی پیداوار کی خریداری کرکسانوں کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔اس پورے عمل میں سوشل ڈسٹنسنگ کولازمی طور سے یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19کنٹرول کیلئے ریاست کی صحت خدمات کی بہتری اور عوام کو راحت پہنچانے کے مقصد سے قائم 11 کمیٹیوں کے صدورکے ساتھ جائزہ میٹنگ کررہے تھے۔


کووڈ-19 یوپی حکومت نے کیا یہ بڑا کام


https://urduinformer.page/article/%DA%A9%D9%88%D9%88%DA%88-19-%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%8C%DB%81-%D8%A8%DA%91%D8%A7-%DA%A9%D8%A7%D9%85/Y2iO9e.html
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اعلی تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ وارانہ تعلیم، طبی، نرسنگ، پیرامیڈیکل وغیرہ کی تعلیم میں آن لائن پڑھائی کرائی جائے۔آن لائن تعلیمی نظام کو منظم اور وسیع شکل دی جائے، جس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم پر کوئی اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ دوردرشن سے رابطہ کر، اس کے استعمال سے بھی تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط اور موثر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی سرکاری افسر، ملازمین،طلبائ، والدین، اساتذة سمیت تمام لوگ 'آروگیہ سیتو' ایپ کو اپنائیں۔اوراس کی تشہیر بھی کرائی جائے کے 'آروگیہ سیتو' ایپ کووڈ 19کے انفیکشن سے خود کو بچانے میں مفید ہے۔اس ایپ سے کووڈ 19سے متاثر افراد سے دوری بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالابازاری، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔دیہی علاقوں میں دکانداروں کے خلاف ہوئی کارروائی سے کسی بھی حالت میں ضروری اشیا کی فراہمی میں خلل پیدا نہ ہونے پائے۔غیر قانونی شراب کے خلاف 03دن کی خصوصی مہم چلاکر رپورٹ دستیاب کرائے جانے کی ہدایت بھی دی.


جانئے وزیر اعلی نے رکن پارلمان سے کیا کی اپیل


https://urduinformer.page/article/%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A6%DB%92-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%B1%DA%A9%D9%86-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%84%D8%A1%D9%85%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%BE%DB%8C%D9%84/0G-gt-.html



اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا،کمشنر برائے انفرااسٹریکچرصنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار،  ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم محترمہ مونیکا ایس گرگ، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی