نہیں ہوں گے امتحانات ، اگلے درجوں میں ملے گا داخلہ


درجہ 6،7،8،9 اور 11کے تمام طلبہ کو اگلے درجہ میں داخلہ دے دیا جائے

درجہ-8کے طلبہ کا اگلے درجہ-9میں آن لائن رجسٹریشن شروع کر لیا جائے
-لکھنو ¿ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے ہدایت دی ہے کہ ثانوی تعلیم بورڈ کے ذریعہ منعقد سیشن-2019-20کےلئے درجہ 6،7،8،9 اور 11کے تمام طلبہ کو اگلے درجہ میں داخلہ دے دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی درجہ -9،10،11اور12کے طلبہ کی پڑھائی ای-لرننگ اور واٹس-ایپ ورچوئل کلاس کے توسط سے آئندہ 20اپریل سے شروع کر دی جائے۔


انفیکشن-چھپانے-،-پھیلانے-والوں-کو-وزیراعلی-کا-انتباہ



 ڈاکٹر شرما اپنے دفتر میں محکمہ ¿ ثانوی تعلیم بورڈ کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ کووِڈ-19عالمی وبا کے مدنظر ریاست میں نافذ لاک ڈاو ¿ن کے دوران ثانوی تعلیم بورڈ کے طلبہ کو بلاک رخنہ تعلیم کے مواقع فراہم کرانے کےلئے دیکشا پورٹل پر موجود ای-کنٹینٹ کے توسط سے پڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کو اختیار کرنے کےلئے جلد ازجلد ایکشن پلان تیار کر پیش کیا جائے، تاکہ درجہ6،7اور 8کے طلبہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ لاک ڈاو ¿ن کی میں طلبہ کی مدد کےلئے دوردرشن مضبوط اور مستحکم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پہلو پر بھی غور وخوض کیا جا سکتا ہے۔
 اس میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری ثانوی تعلیم محترمہ آرادھناشکلا سمیت محکمہ جاتی افسران شامل رہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی