*کورونا وائرس کے سبب دیوبند شہر سیل ، گھروں سے باہر نکلنے پر ہوسکتی ہے کاروائی*
*آزاد صحافی شاہد معین*
دیوبند
دیوبند کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کا کیس پائے جانے کے سبب آج دیوبند شہر کو سیل کردیا گیا ہے، دیوبند کے مختلف مقامات اور محلوں کے آگے رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کردیا گیا ہے، دارالعلوم دیوبند کے ارد گرد علاقے کو بھی رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا گیا ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ گھروں سے باہر بلاوجہ نکلنے والوں پر سختی کی جارہی ہے، دیوبند میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج دیوبند مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو گھروں میں محدود رکھ کر اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے بچایا جاسکے۔ براہ کرام دھیان دیں، جو بھی گھر سے باہر نکلے گا اس پر کارروائی ہوگی، اور اس کو 14 دن کے لئے قرنطینہ بھی بھیجا جاسکتا ہے، ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو جہاں ہے وہی رہے ، کوئی گھروں سے باہر نہ نکلے-
*آزاد صحافی شاہد معین*