سخت سیکیورٹی کے درمیان غیر ملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بھیجا گیا جیل-

 















 

 

 










 







 

 

 



 

 




 

کورونا جیسے خوفناک وبا کو دوسروں تک پھیلانے کے الزام میں غیر ملکی لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ضلع بہرائچ کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ 21 افراد جو کہ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں انکو کورونا وباء کے مدنظر کورینٹائن میں بھیجا گیا تھا جن کی مدت آج  پوری ہو گئی جس کے بعد سے ان 21 افراد کو سخت حفاظتی دستوں کی دیکھ ریکھ میں بہرائچ ضلع جیل روانہ کیا گیا ان میں 10 افراد انڈونیشیا سے ہیں اور 7 افراد تھائی لینڈ سے کے شہری ہیں جبکہ 4 افراد بھارتیہ ہیں، جن میں سے ایک حیدرآباد کے اور ایک کا تعلق امپھال منی پور کے ہیں،

 




 

لاک ڈاؤن میں بدعنوانی غریبوں پر پڑ رہی بھاری


 

بتایا جارہا ہے کہ یہ سب بہرائچ کی دو الگ الگ عبادت گاہ میں قیام کر مذہب کے کام کا انجام دے رہے تھے، ان سبھی افراد کو گزشتہ 30 مارچ کو پولیس نے کورونا وباء سے متاثر ہونے کی شک میں کورینٹائن کیا تھا بعد میں تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ افراد سیاحتی ویزا پر بھارت آۓ تھے اور یہاں آکر مذہبی کام کرنے لگے جسکے الزام میں و کورونا وباء کو پھیلانے کے الزام سمیت کئی معاملہ میں مقدمہ درج کر جیل بھیجا گیا ہے-

 





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی