وزیراعظم کے ذریعہ لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں توسیع کا وزیراعلیٰ نے خیر مقدم کیا
ریاستی عوام کی زندگی اور بہتر صحت کےلئے ریاست میں مضبوطی سے نافذ کیا جائےگا
لاک ڈاو ¿ن میںریاستی عوام کو ایمرجنسی طبّی سہولت مہیا کرائی جائے
ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور
این سی سی، این ایس ایس والنٹئرس وغیرہ کی ٹریننگ کرائی جائے
زرعی پیداوار بازار اور منڈیوں تک بلا کسی رخنہ کے پہنچے، اس کو یقینی بنائیں
منڈیوں میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرانے کی ہدایت
سپلائی چین کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت تاکہ
صارفین کو غذائی اجناس اور پھل-سبزی بہ آسانی مہیا ہو سکے
بے سہارا گﺅ نسل کےلئے کھیتوں سے بھونسہ خریداری کو یقینی بنائیں محکمہ ¿ مویشی پروری
کاشتکاروں کو زرعی کاموں میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو
پہلے مرحلہ میں 15ضلعوں کے 149ہاٹ اسپاٹ علاقوں کے 2627لوگوں کو کیا گیا کوارنٹائین
دوسرے مرحلہ میں 25ضلعوں کے 68ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 1086لوگوں کو کیا گیا کوارنٹائین
فیک نیوز کے تحت اب تک 285معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے کی گئی کارروائی
12.86لاکھ تعمیراتی مزدروں کے اکاو ¿نٹ میں ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم ٹرانسفر
دفعہ-188کے تحت 17585لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
1650149گاڑیوں کی چیکنگ میں 22632گاڑیاں سیز، 68420640روپئے کا جرمانہ وصولا گیا
کالابازاری اور جمع خوری کرنے والے 506لوگوں کے خلاف
404ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 179لوگ گرفتار
-اونیش کمار اوستھی
ریاست میں 657کورونا مثبت
اب تک 15886لوگوں کے سیمپل ٹیسٹ میں 15229لوگوں کی رپورٹ منفی
-امت موہن پرساد
-لکھنو
ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب اوستھی نے آج لوک عمارت واقع میڈیا سینٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں 3مئی تک توسیع کا وزیراعلیٰ نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی عوام کی زندگی اور بہتر صحت کےلئے پوری یاست میں لاک ڈاو ¿ن کو مضبوطی سے نافذ کیا جائےگا۔ ایمرجنسی طبّی سہولیات مہیا کرائی جائیں۔ اس کے مد نظر سبھی گورنمنٹ اسپتالوں اور آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت فہرست بند اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات جلد شروع کی جائے۔ ایمرجنسی خدمات سے وابستہ ڈاکٹر، نرسنگ- پیرامیڈیکل اسٹاف، این ایس اے اور این سی سی کے لوگوں کو کورونا کے بچاو ¿ سے پوری طرح احتیات اور چوکسی برتی جائے۔ایمرجنسی طبّی خدمات کےلئے بھی اسپتالوں کو پی پی ای کٹ، این-95ماسک وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ کووِڈ-19 سے بچاو ¿ اور علاج کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام چلائے جائیں۔ اس کے تحت یومیہ الگ-الگ لوگوں جیسے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور این سی سی، این ایس ایس والنٹیئرس وغیرہ کی ٹریننگ کرائی جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ زرعی پیداوار بغیر کسی رخنہ آوری کے منڈی اور بازاروں تک پہنچے، اس کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی صارفین تک غذائی اجناس اور پھل-سبزی سمیت دیگر ضروری اشیاءبھی بہ آسانی پہنچے، اس کو بھی یقینی بنائیں۔ اس کےلئے سپلائی چین کو مزید مستحکم اور موثر کرانے کی ہدایت دی۔ پوری ریاست میں غذائی اجناسکھانہ کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں سپلائی چین، میڈیکل اسکریننگ اور سینیٹائیزیشن اور مزید موثر بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ متبادل خریداری کے طور پر ایف پی او (زرعی پیداوار ادارہ) کے توسط سے گاو ¿ں اور کھیت سے ہی پیداوار کی خریداری کو فروغ دیا جائے۔ منڈیوں میں سوشل ڈسٹینسنگ پرعمل کرانے کی ہداتی دی گئی ہے۔ محکمہ ¿ مویشی پروری بے سہارا گﺅ نسل کےلئے کھیتوں سے بھونسہ خریدکرکے گﺅ شالا تک پہنچانے کی بندوبست کریں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 149ہاٹ اسٹاپ کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی ہے۔ اب تک 175285مکانات کا انتخاب کرتے ہوئے 1005762 لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 443کورونا مثبت افراد ملے ہیں اور 2671کورونا مشتبہ افراد میں سے 2627لوگوں کو ادارہ جاتی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 68ہاٹ اسپاٹوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی ہے۔ اب تک 184137مکانات کا انتخاب کرتے ہوئے 1091794لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 88کورونا مثبت افراد ہیں، جبکہ 1086لوگوں کو ادارہ جاتی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔ ریاست کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں مقیم افراد کو 1405ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھ اور مین کے ذریعہ دودھ تقسیم کرایا جا رہا ہے۔ پھل-سبزی تقسیم کےلئے کل 3805گاڑیوں لگائی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں 23143لوگوں اور 2479پروویزنل اسٹور کے توسط سے ضروری اشیاءکی سپلائی کرائی جا رہی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کےلئے 333کمیونٹی کچن مسلسل سرگرم عمل ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کورونا وائرس کے مد نظر ریاست میں لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں محکمہ ¿ پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ-188کے تحت 17585 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1650149 گاڑیوں کی چیکنگ میں 22632گاڑیاں سیز کرتے ہوئے 68420640روپئے کا جرماہ وصول کیا گیا ہے۔ ضروری اشیاءکی فراہمی کےلئے کل 152861گاڑیوں کی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے 506لوگوں کے خلاف 404ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 179لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 285معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے ، جو جانچ کے بعد کارروائی کو یقینی بنائے گا۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی فرد یا ادارہ فوڈ پیکٹس کی تقسیم نہیں کرےگا۔ بغیر اجازت فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے پر متعلقہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں 714سرکاری اور 1623رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1283343لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ فوڈ ڈسٹریبیوشن اسکیم کے تحت مفت زمرہ کے تحت 12912178راشن کارڈوں کے مقابلے (انتیودئے کی تعداد سمیت) 11150888کارڈ ہولڈروں کو اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں رائج کل 25303854کارڈ ہولڈروں کے مقابلے 29548594 راشن کارڈ پر اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ ریاست میں ڈور-اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21256کرانا اسٹور کھلے ہیں،جن کے توسط سے 49399ڈلیوری مین ضروری اشیاءمتواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل-سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 43077 گاڑیوںکا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 53.03لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 34.50لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 20267ڈلیوری مین کے توسط سے کرائی گئی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کی مزدور گزربسر منصوبہ کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ 12.86لاکھ مزدوروں کے اکاو ¿نٹ میں ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم آرٹی جی ایس کے توسط سے ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں کے 5.05لاکھ مزدوروں اور دیہی علاقوں کے 3.62لاکھ بے سہارا افراد کو بھی ایک -ایک ہزار روپئے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ریاست کی 34742فیکٹریوں سے رابطہ کیا گیا، جن میں 32613کے ذریعہ اپنے کاریگروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں ابتک 5720صنعتی یونٹیں سرگرم عمل ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ پناہ گاہ میں کوارنٹائین کی مدت مکمل کر ہوم کوارنٹائین میں جانے والے افراد کو 15دنوں کاراشن دیا جائےگا۔ ساتھ کوارنٹائین سے فری کرتے وقت فرد کا پوری تفصیلات طے شدہ خاکہ پر درج کر فہرست متعلقہ چیف میڈیکل افسر ، سرویلانس ٹیم کو مہیا کرائی جائےگی، جس سے متعلقہ افراد کے اپنے جائے قیام کی جگہ پہنچنے کے بعد ہوم کوارنٹائین میں 14دن تک سخت نگرانی کی جا سکے۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست میں14ٹیسٹنگ لیب فعال ہیں۔ ریاست میں اب یومیہ تقریباً 2000سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اب تک 15886لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 15229لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب تک ریاست کے 44ضلعوں سے 657کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں،ان میں سے 49مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کل مثبت پائے گئے مریضوں میں 375تبلیغی جماعت کے ہیں۔
٭٭٭٭٭