مرادآباد واقعہ کا وزیر اعلی نے لیا نوٹس

 



وزیر اعلیٰ نے مرادآباد واقعہ کا نوٹس لیا
پولیس، صحت اورصفائی اہلکاروں پر حملہ ایک ناقابل معافی جرم
مجرموں کے خلاف آفات مینجمنٹ ایکٹ اورقومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مرادآباد میں ہوئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹراورپیرا میڈیکل اسٹاف، صفائی مہم سے وابستہ افسر /ملازم، حفاظت میں لگے سبھی پولیس افسر  اہلکار اس مصیبت کی گھڑی میں دن-رات کام میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں، صحت اہلکاروں اورصفائی مہم سے جوڑے لوگوں پر حملہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ایسے افراد کے خلاف آفات مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی اور ان کے ذریعہ سرکاری املاک کے نقصان کی تلافی ان کی پراپرٹی سے کی جائے گی۔انہوں نے ضلع پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کی فوری نشاندہی کریں اور ہر شہری کو تحفظ کے ساتھ ہی شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی کریں۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی