وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا خیر مقدم کیا



وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا خیر مقدم کیا مستقبل میں ہندوستانی عوام کی صحت و تحفظ کے لئے اٹھایا یہ انتہائی اہم قدم: وزیر اعلیٰ
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لاک ڈاؤن کی کارروائی کو 03مئی، 2020تک بڑھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی 130کروڑ عوام کی  صحت اور تحفظ کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم انتہائی اہم ہے۔اتر پردیش میں لاک ڈاؤن کی کارروائی کو مضبوطی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ریاستی حکومت اور انتظامیہ، ہزاروں رضاکار تنظیمیں اور ادارے 23کروڑ عوام کی خدمت میں دن رات لگ کرکورونا وائرس کووڈ 19کو شکست دیںگے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19کنٹرول کیلئے نافذ لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں ریاست کے لوگوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرانے کے لئے ایمرجنسی میڈیکل خدمات شروع کیا جانا ضروری ہے۔اس کے پیش نظر سبھی سرکاری اسپتال اور آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت درج اسپتالوں میں ہنگامی خدمات جلد از جلد شروع کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی میڈیکل خدمات سے کووڈ 19کے انفیکشن نہ ہو، اس کے لئے مکمل تحفظاتی اور احتیاطی تدبیر کی جائے۔ایمرجنسی میڈیکل خدمات کے لئے بھی اسپتالوں کو پی پی ای کٹ، این95 ماسک وغیرہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے، کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں اسپتالوں میں آنے والے گردے، جگر، دل وغیرہ کے بعض مریضوں میں بعد میں کووڈ 19کے انفیکشن کا پتہ چلتا ہے، اس سے پوری میڈیکل ٹیم کے متاثر ہونے کا خدشہ بن جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کے انفیکشن سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میںمحکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے ضلع سطح پر وسیع پیمانے پر تربیتی پروگرام کئے جائیں۔اس کے تحت روزانہ ڈاکٹر، نرسنگ ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور این سی سی ، این ایس ایس وغیرہ سے منسلک رضاکاروں وغیرہ کی ٹریننگ مسلسل کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن کو 03مئی، 2020تک کے لئے بڑھا ے جانے کے پیش نظر، مختلف ریاستوں کے لئے مقرر نوڈل افسران کو متنبہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل 15 اپریل، 2020سے لاک ڈاؤن کا فیز II شروع ہو رہا ہے۔اسی تاریخ سے ریاست میں کسانوں کی پیداوار کے پراکیورمنٹ اور مفت راشن تقسیم کی کارروائی بھی شروع ہو رہی ہے۔اس کے پیش نظر خصوصی احتیاط برتے جانے کی ضرورت ہے۔پراکیورمنٹ اور راشن تقسیم کی کارروائیوں کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ساتھ ہی، اس دوران سینٹائزر یا ہاتھ دھونے کے لئے صابن اور پانی کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ضلع انتظامیہ مسہر، تھارو، ونٹاگیا وغیرہ فرقوں کے کنبوں کو ضروری غذائی اجناس کی دستیابی یقینی بنائے، کیونکہ ان کے پاس زندگی گزربسر کے ذرائع محدود ہیں۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی