تالا بندی کے دوران ریسرچ اسکالرز کو اے ایم یو انتظامیہ کی ہدایت

 



ملک گیر تالا بندی کے دوران ریسرچ اسکالرز اپنے شعبوں مےں نہ جائےں: اے اےم ےو
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر عبد الحمید (آئی پی اےس) نے اےک نوٹس کے توسط سے ےونیورسٹی کے تمام شعبوں مےں ریسرچ اسکالرز کے نگراں اور معاون نگراں حضرات سے کہا ہے کہ وہ کووِڈ 19- کو مزید پھےلنے سے روکنے کے لےے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت اپنے ریسرچ اسکالرز کو ملک گیر تالا بندی کے دوران ہاسٹلوں اور علی گڑھ ےا اس سے باہر واقع ان کے


 


یہاں ہوگی کووِڈ-19 کی مفت جانچ


یہاں-ہوگی-کووِڈ-19-کی-مفت-جانچ


گھروں سے شعبوں مےں ےا تجربہ گاہوں مےں نہ بلائےں، جب تک کہ اس سلسلے مےں ےونیورسٹی کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی۔
 نوٹس مےں تمام رہائشی ہالوں کے پرووسٹوں کو بھی ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہالوں مےں کسی نئے طالب علم کو داخلہ نہ دیں کےونکہ اس سے ہالوں مےں رہ رہے موجودہ طلبہ کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ نوٹس کے مطابق نئے طلبہ کو ہالوں مےں داخل کرنا اس لےے خطرناک ہو سکتا ہے کےونکہ ہال انتظامےہ کو ان کے حالےہ سفر ےا کووِڈ19- کے شکار کسی مریض سے ان کی ملاقاتوں کے بارے مےں کوئی جانکاری نہیں ہوگی اور وہ ہال مےں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کی صحت کے لےے خطرہ ثابت ہو سکتے ہےں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی