وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا
کووڈ 19کے انفیکشن کو چھپانے والے یا جان بوجھ کر پھیلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیر اعلیٰ
لکھنؤ13
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ 19کے انفیکشن کو چھپانے والے یا جان بوجھ کر پھیلانے والے لوگوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں تساہلی برتے جانے پر متعلقہ ضلع مجسٹریٹ و پولیس سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19کنٹرول کیلئے لاک ڈاؤن بندوبست کی جائزہ میٹنگ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سبھی اسپتالوں میں مکمل حفاظت اوراحتیاط برتتے ہوئے ایمرجنسی خدمات کو بحال کیا جائے۔ڈاکٹروں اور دیگر میڈیکل اسٹاف کے کووڈ 19کے انفیکشن سے بچاؤ کے سبھی اقدامات کئے جائیں۔اسپتالوں کو کووڈ 19کے انفیکشن سے بچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس لئے ڈاکٹروں اورمیڈیکل اسٹاف کو کووڈ 19سے بچاؤ کے سلسلے میں مناسب تربیت اور ضروری آلات فراہم کرائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کووڈ 19کے انفیکشن کی جانچ کی کارروائی کو تیز کیا جائے۔ اس کے لئے کیٹیگری بناکر اور ٹیمیں لگا کرجانچ کی کارروائی تیزی سے کی جائے۔ان علاقوں میں ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور سینٹائزیشن کی کارروائی کو موثر بنایا جائے۔
میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری صحت نے بتایا کہ ضلع پیلی بھیت میں کووڈ 19 سے متاثر مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج ہو چکا ہے۔اب ضلع پیلی بھیت کووڈ 19کے انفیکشن سے مکمل طور پرمبرا ہے۔انہوں نے واقف کرایا کہ ٹیلی میڈیسن کا بندوبست شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹیلی میڈیسن کی سہولت ضلع سطح پر شروع کی جائے۔
کسانوں-کے-لیے-یوگی-نے-یہ-دی-ہدایت
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوارینٹائن میں 14دن کی مدت مکمل کر چکے افراد کی جانچ کراکر کووڈ 19کی کوئی علامت نہ ہونے پر، انہیں 14دن کے ہوم کوارینٹائن کیلئے ان کے گھر پہنچایا جائے۔ایسے افراد کیلئے بنیادی طور پر غذائی اجناس کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے۔ان افراد کے نام ایڈریس سمیت فہرست تیار کر متعلقہ ضلع کی سرولانس ٹیم کو دستیاب کرایا جائے۔جانچ کے دوران کووڈ 19کے مشتبہ مریضوں کوکوارینٹائن میں بھیجا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں رہ رہے دوسری ریاست کے شہریوں یا غیر ملکی افراد سے رابطہ کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں امریکہ اور جاپان وغیرہ چین سے اپنی سرمایہ کاری ختم کرنا چاہتے ہیں۔یہ اتر پردیش کے لئے ایک موقع ہو سکتا ہے۔کمشنر برائے انفرااسٹرکچراور صنعتی ترقی،پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای،پرنسپل سکریٹری صنعتی ترقی مل کر اس سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے منصوبہ بنائیں۔
کووڈ-19-یوپی-حکومت-نے-کیا-یہ-بڑا-کام
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی سرگرمیوں میں سوشل ڈسٹنسنگ کا لازمی طور پرخیال رکھا جائے۔منطقوں میں نوڈل افسر تعینات کر سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنایا جائے۔رضاکار اداروں کی طرف سے تیار کرائے گئے کھانے کی تقسیم ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں مقررہ جگہ پر کرائی جائے۔کھانے کے معیار پر مکمل توجہ دی جائے۔دیہی علاقوں سے سبزیاں وغیرہ لا کر شہروں میں فروخت کرنے والے کسانوں کو تکلیف نہ ہو۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭