لاک ڈاون دو کے لیے گایڈ لاین

 



لاک ڈاون کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو
آن لائن تعلیمی نظام کو خصوصی توجہ
بی-ٹیک، ایم سی اے، ایم بی اے، بی آرک اور بی فارما کے 206305طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں
نجی اسپتالوںکے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو دی جائےگی تربیت
بغیر کووِڈ کنٹرول ٹریننگ اور حفاظتی تدابیر کے ایمرجنسی خدمات کو چلانے کی منظوری نہیں
اسپتالوں کو دو زمرہ میں کلاسیفائیڈ کر کووِڈ کیئر اور
 نان کووِڈ کیئراسپتال بنائے جائیںگے
ایم بی بی ایس اور نرسنگ کورس کے فائینل ایئر کے طلبہ کو ٹریننگ دیکر
ان سے طبّی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
اب تک 31939ای-کنٹینٹ تیار کر 2.29لاکھ طلبہ کنیکٹ
اعلا تعلیم کے یومیہ 80328طلبہ آن لائن کلاسیز سے شامل
20اپریل سے بڑے تعمیراتی کام شروع کرنے کی منظوری دی جائےگی
بڑے تعمیراتی کاموں میں سڑک، ایکسپریس-وے، ہائی-وے، میڈیکل کالج کی تعمیر اور
 بڑے ہاو ¿سنگ پروجیکٹ شامل
انٹیگریٹیڈ کامپلیکس میں واقع صنعتی یونٹوں کو چلانے کی اجازت
پیٹرول پمپ، سی این جی، ایل پی جی اور پی این جی آوٹ لیٹ کھولنے کی ہدایت
دفاتر میں کم سے کم اسٹاف کے ذریعہ کام لینے اور
 ضلع انتظامیہ اور ان کے ماتحت ٹریزری کھولنے کی ہدایت
مویشی اسپتال کھولنے کی ہدایت
سرکاری املاک کو نقصان پہنچنانے والوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی
-اونیش کمار اوستھی
ریاست میں 727کورونا مثبت
اب تک 18666لوگوں کے سیمپل ٹیسٹ میں 17931لوگوں کی رپورٹ منفی
-امت موہن پرساد
 -لکھنو 
ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب اوستھی نے آج لوک عمارت واقع میڈیا سینٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ بیسک، ثانوی، اعلا، پیشہ ورانہ ، تکنیکی تعلیم، میڈیکل ، نرننگ اور پیرامیڈیکل وغیرہ کی تعلیم میں آن لائن پڑھائی نظام کو مستحکم کرتے ہوئے آن لائن تعلیم نظام کو منظم اور وسعت دی جائے، جس سے لاک ڈاو ¿ن کے باعث طلبہ کی تعلیم پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ محکمہ ¿ اعلا تعلیم کے ذریعہ اب تک 31939ای-کنٹینٹ تیار کر 2.29لاکھ طلبہ کو کنیکٹ کیا گیا ہے۔ ابکت 75291آن لائن کلاسیز شروع ہوئیں اور 5546فیکلٹی نے حصّہ لیا۔ یومیہ اندازاً 80238طلبہ آن لائن کلاسیز میں شامل ہو رہے ہیں۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم میں بھی آن ل ائن نصاب شروع ہو چکا ہے۔ 2736گھنٹے کا ای-کنٹینٹ تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 9000استازہ آن لائن ٹیچنگ عمل سے وابستہ ہےں۔ بی-ٹیک، ایم سی اے، ایم بی اے، بی-آرک اور بی-فارما کے 206305طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آئی ٹی آئی کے سبھی 70سیکٹرس کے تمام کورس ای-لرننگ پلیٹ فارم پر پانچ لاکھ سے زائدہ طلبہ کےلئے فائدہ بخش ثابت ہو رہا ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ محکمہ ¿ صحت کے ذریعہ مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کو شروع کرنے کی اجازت دی جائےگی۔ نجی میڈیکل کالج اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرمیڈیکل اسٹاف اور نرسنگ اسٹاف کو تربیت دی جائےگی۔ بغیر کووِڈ کنٹرول ٹریننگ اور حفاظتی تدابیر کے ایمرجنسی خدمات کو شروع نہیں کیا جائےگا۔ جن طبّی اداروں میں اسٹاف کی حفاظت کے مکمل اور معقول بندوبست ہوں گے اور ڈاکٹروں سمیت سبھی پیرامیڈیکل اسٹاف ٹرینڈ ہوں گے، انہیں ہی ایمرجنسی خدمات کو شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایمرجنسی خدمات کو شروع کرنے کےلئے اسپتالوں کو دو زمرہ میں درجہ بندی (کلاسفائیڈ) کیا جائےگا-کووِڈ کیئر اور نان کووِڈ کیئر اسپتال۔ نان کووِڈ کیئر اسپتالوں میں باقی امراض سے متعلق ایمرجنسی طبّی سہولت فراہم ہوگی۔ ایم بی بی ایس اور نرسنگ کورس کے فائینل ایئر کے طلبہ کو ٹریننگ دےکر ، ان سے طبّی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ حکومت ہند کی گائڈ لائن کے ضمن میں کچھ شرائط کے ماتحت آئندہ 20اپریل سے بڑی تعمیراتی کام شروع کرنے کی اجازت دی جائےگی۔ ان پروجیکٹوں میں سڑک، ایکسپریس-وے، ہائی-وے، میڈیکل کالج کی تعمیر اور بڑے ہاو ¿سنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے وابستہ انجینئر اور مزدوروں کی میڈیکل جانچ کراکر سوشل ڈسٹینسنگ کو عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی۔ ان کے رہنے، کھانے-پینے کا بندوبست جائے امور پر ہی کرنا ہوگا۔ ایسی صنعتی یونٹس جو انٹیگریٹیڈ کامپلیکس میں یعنی چہاردیواری کے اندر موجود ہیں اور ان کے ٹیکنیکل اور دیگر اہلکار سائٹ پر موجود ہیں، کو سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ ملازمین اور افسران کو لانے کےلئے خصوصی بس لگائی جائےگی، جس میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرایا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ بینک اپنے اوقات کے مطابق کھلیں گے۔ اسٹامپ اور رجسٹریشن کا کام کچھ شرائط کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ دفاتر میں کم سے کم اسٹاف کے ذریعہ لیئے جانے اور ضلع انتظامیہ اور ان کے ماتحت ٹریزری کھولے جانے کی ہدایت جاری کی جا رہی ہے۔ سبھی پیٹرول پمپ، سی این جی، ایل پی جی، پی این جی کے آوٹ لیٹس کھولے جائیں ۔ سبھی منڈیوں اور خرید مراکز کھلے رہیں گے۔ مویشی اسپتال بھی کھولے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ مرادآباد کے واقعہ کو علم میں لیتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچنانے والے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی جائےگی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھرپائی کی کارروائی سختی سے کی جائےگی۔ انہوںنے کہاکہ پناہ گاہ میں کوارنٹائین کی مدت مکمل کر چکے افراد کو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ان کے گھر بھیجنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔منڈیوں میں آج سے سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے کم از کم سہارا قیمت پر گیہوں کی خریداری شروع کی گئی ہے۔ محکمہ ¿ مویشی پروری کو مویشیوں کےلئے بھونسہ بینک بنانے اور بھونسہ خریدنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مقامی این جی او کے توسط سے دیگر مویشیوں کتّابندر وغیرہ کےلئے بھی کھانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 173ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی ہے۔ اب تک 180587مکانات منتخب کرتے ہوئے 1043182لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 500کورونا مثبت افراد ملے ہیں اور 3846کورونا مثبتہ افراد میں سے 3075لوگوں کو ادارہ جاتی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔دوسرے مرحلہ میں 83ہاٹ اسپاٹوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی ہے۔ اب تک 203103مکانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 1217110لوگوں کو منتخب کیا گیاہے۔ اس ہاٹ اسپاٹ علاقہ میں 119کورونا مثبت افراد ہیں، جبکہ 1711لوگ کوارنٹائین میں رکھے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں 7ہاٹ اسپاٹ کا انتخاب کر کارروائی کی گئی ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 13کورونا مثبت افراد ہیں، جبکہ 1705لوک کوارنٹائین میں رکھے گئے ہیں۔ ریاست کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہ رہے لوگوں کو 1486ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھ اور مین کے ذریعہ دودھ تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پھل-سبزی تقسیم کے لئے کل 3980گاڑیاں لگائی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں 3175لوگوں اور 2568پروویزنل اسٹور کے توسط سے ضروری اشیاءکی فراہمی کرائی جا رہی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کےلئے 145کمیونٹی کچن اپنی پوری صلاحیت سے کام کر رہے ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کورونا وائرس کے مد نظر ریاست میں لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں محکمہ ¿ پولیس
کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ-188کے تحت 18571 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1712513 گاڑیوں کی چیکنگ میں 23249گاڑیاں سیز کرتے ہوئے 72298302روپئے کا جرماہ وصول کیا گیا ہے۔ ضروری اشیاءکی فراہمی کےلئے کل 154673گاڑیوں کی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے 521لوگوں کے خلاف 414ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 185لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 311معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے ، جو جانچ کے بعد کارروائی کو یقینی بنائے گا۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں 686سرکاری اور 1607رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1273704لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ فوڈ ڈسٹریبیوشن اسکیم کے تحت مفت زمرہ کے تحت 12853536راشن کارڈوں کے مقابلے (انتیودئے کی تعداد سمیت) 8501407کارڈ ہولڈروں کو اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں رائج کل 34597562کارڈ ہولڈروں کے مقابلے 28268393 راشن کارڈ پر اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ ریاست میں ڈور-اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21256کرانا اسٹور کھلے ہیں،جن کے توسط سے 50193ڈلیوری مین ضروری اشیاءمتواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل-سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 43058 گاڑیوںکا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 53.02لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 34.97لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 20521ڈلیوری مین کے توسط سے کرائی گئی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کی مزدور گزربسر منصوبہ کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ 13.08لاکھ مزدوروں کے اکاو ¿نٹ میں ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم آرٹی جی ایس کے توسط سے ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں کے 5.27لاکھ مزدوروں اور دیہی علاقوں کے 3.87لاکھ بے سہارا افراد کو بھی ایک -ایک ہزار روپئے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ریاست کی 35495فیکٹریوں سے رابطہ کیا گیا، جن میں 33220کے ذریعہ اپنے کاریگروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں ابتک 5995صنعتی یونٹیں سرگرم عمل ہیں۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ اب تک ریاست کے 44ضلعوں سے 727کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں،ان میں سے 55مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ریاست میں14ٹیسٹنگ لیب فعال ہیں۔ ریاست میں اب یومیہ تقریباً 2000سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز 2433سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک 18666لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 17931لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی