علی گڑھ ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد سلیم کو ڈین صاحبان کی سینیارٹی کی بنیاد پر 17مارچ 2020ءسے یونیورسٹی ایکزیکیٹو کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ڈین کے عہدے پر برقرار رہنے تک ایکزیکیٹو کونسل کے رکن رہیں گے۔