وزیر اعلیٰ نے اے بی پی نیوز چینل کے شکھر سمیلن کو خطاب کیا






موجودہ حکومت میں اترپردیش نے اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کیا: وزیر اعلیٰ
کروناوائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے سلسلے میں سبھی تیاریاں مکمل
  لکھنو:ئ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تین سال کی مدت میں اترپردیش نے اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ مختلف اسکیموں کو گزشتہ تین برسوں میں اتر پردیش میں مو ¿ثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے، جس کا بھرپور فائدہ ریاست کے عوام کو مل رہا ہے۔ گڈ گورننس کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے گزشتہ 03 برس قابل ذکرہیں۔ آئندہ 02برسوں میں اترپردیش تیزی سے ترقی کرے گا اور جلد ہی اس کاشمار ملک کی معروف ریاستوں میں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں اے بی پی نیوز چینل کی جانب سے منعقد شکھر سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے دور میں اتر پردیش کی حیثیت نہایت قابل رحم تھی۔ ترقی میں روکاوٹ تھی اور قانون لچر تھا۔ ان حالات کی وجہ سے لوگ ریاست سے فرار پر مجبور تھے۔ موجودہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں قانون کا راج قائم کیا گیا ہے، جس سے جرائم میں کمی آئی ہے۔ اتر پردیش کے بدلے ہوئے ماحول کے چلتے اب ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ لکھنو ¿ میں فروری، 2018 میں منعقد انوےسٹرس سمٹ اور فروری، 2020 میں منعقد ڈیفنس ایکسپو کے ذریعے ریاست میں کافی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس سے وسیع سطح پر روزگار کے مواقع ریاست کے نوجوانوں کو دستیاب ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں سرکاری بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ریاستی پولیس میں 1.37 لاکھ بھرتیاں کی گئی ہیں۔’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘اسکیم سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ ریاستی حکومت کی کوششوں سے ریاست میں فی کس آمدنی اب بڑھ کر 70 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ مختلف انفرااسٹریکچر تیار کیا جا رہا ہے۔ریاست میں ایکسپریس وےزکا نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے۔ کئی شہروں میں میٹرو ریل چلانے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی اے اے شہریت دینے کا قانون ہے۔ لوگوں کو اس قانون کے سلسلے میں مکمل معلومات کرنی چاہئے۔ اس قانون کو مسئلہ بنا کر جن لوگوں نے آتش زنی اور توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کو اپنی بات رکھنے کی آزادی ہے، لیکن اس آزادی کا پرتشدد استعمال غلط ہے۔ ریاستی حکومت ریاست کی 23 کروڑ عوام کی حفاظت کے تئیں نہایت چوکنا ہے۔ سیکورٹی سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میںسبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ریاست کے سبھی ضلع اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں آئی سو لیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، ریاستی حکومت کی جانب سے تشہیر کے توسط سے کرونا وائرس سے متعلق تفصیلی معلومات عوام کو دی جا رہی ہے۔ ریاست میں کرونا کی پوزیشن کی مانیٹر نگ کرنے کے لئے لکھنو ¿ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ صورت حال کی نزاکت کے پیش نظر ریاست کے تعلیمی اداروں کو 22 مارچ، 2020 تک بند کر دیا گیا ہے۔کرونا وائرس کے صورتحال کادوبارہ تجزیہ آئندہ 20 مارچ کو کیا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سارک ممالک سے ویڈیو کانفرنسنگ کر کرونا وائرس ’کویڈ-19‘ کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی تعاونکی اپیل کی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کروناکے تعلق سے جاری اےڈوایزری کے ساتھ عمل ریاستی حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی پوری توجہ ریاست کی ترقی پر ہے۔ریاست میں ایئر کنیکٹوٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ آج ریاست میں 07 ہوائی اڈے کام کر رہے ہیں، جبکہ 11 ایئر پورٹ پر کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں ایشیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ جیور میںبنایا جا رہا ہے۔ریاست میں کثیر تعداد میں میڈیکل کالجوں کے تعمیر کا کام کیا جارہا ہے۔ سال 1947 سے سال 2016 تک ریاست میں صرف 12 میڈیکل کالج ہی موجود تھے۔ فی الحال 29 نئے میڈیکل کالج کی تعمیر ہو رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہائشی اسکیم کے تحت ریاست میں بڑے پیمانے پر لوگوں کومستفید کیا گیا ہے۔ریاست میں 2.61 کروڑ اجابت گھر تعمیر کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کی ترقی کے تئیں پابند عہد ہے۔ ساتھ ہی، ہندوستان کو 05 ٹریلین ڈالراقتصادیات بنانے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اترپردیش گامزن ہے۔ اس کے لئے اتر پردیش کو 01 ٹریلین ڈالراقتصادیات بنانے کی سمت میں فعال کیا جا رہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی