-لکھنو ئ
اتر پر دیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پر ساد مو ریہ نے عوامی مسائل کے تصفیہ فی الفور ، سنجیدیگی کے ساتھ کرنے کی ہدایت سبھی متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہے ۔ جناب موریہ آج یہاں اپنی رہائش پر منعقد جنتا درشن میں ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے لو گوں کے مسائل سن رہے تھے ۔
جناب موریہ نے مختلف لوگوں کے مسائل براہ راست سنے اور ان کے تصفیہ کی ہدایت متعلقہ افسران کو دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کا تصفیہ تیز رفتاری سے کیا جائے نیز مقررہ وقت کے اندر کیا جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ عوامی مسائل کا تصفیہ تیز رفتاری سے کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ مسائل کے تصفیہ کے لیے عوامی امیدوں کے مطابق میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں ۔ مسائل کے تصفیہ میں لا پروائی یا تساہلی کسی بھی ضرورت میں قابل معافی نہیں ہو گی ۔
جنتا درشن میں علا ج وصحت ، ریو نیو ، غیر قانونی قبضہ ، زمینی جھگڑا ،رہائش الاٹمنٹ ، سڑک تعمیر کرانے ،راستوں کو دوبارہ تعمیر وغیرہ سے متعلق مختلف محکموں کے معاملات آئے ۔
جنتا درشن میں ہر دوئی ، للت پور ، اجو دھیا ، پر تاپ گڑھ ، پریا گ راج ، بستی ، سدھارتھ نگر ، ہا پڑ ، کو شامبی وغیرہ مختلف اضلاع سے آئے لو گوں نے اپنے مسائل پیش کیے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے سبھی کو یقینی دلایا کہ ضابطہ کے تحت سبھی لو گوں کے مسائل کا تصفیہ جلد کیا جائے گا۔
کچھ معاملے میں نائب وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ ہر دوئی ، ضلع مجسٹریٹ پریاگ راج اور پویس سپر نٹنڈنٹ کو شامبی سے فون پر بات کر تے ہوئے ضروری ہدایت دی ۔