وزیر اعلیٰ نے سواستھ بھون میں واقع’ریاستی متعدی امراض کنٹرول روم‘ کا معائنہ کیا



ریاستی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سبھی تیاریاں کیں
  لکھنو ئ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں ’سواستھ بھون ‘احاطے میں واقع ’ریاستی متعدی امراض کنٹرول روم‘ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کنٹرول روم کے ذریعے ریاستی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے مسلسل (24 7x) مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس کام میں لگی سرویلانس ٹیم حالات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اورقائم کی گئی ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کوکرونا کے تعلق سے ضروری معلومات دینے کے ساتھ ساتھ بیدار بھی کر رہی ہے۔ ریاست میں ابھی کروناسکنڈ اسٹیج میں ہے، اسکا وسیع تجزیہ 20 مارچ کو کیا جائے گا اور ضروری فیصلے لیے جائیں گے۔ ساتھ ہی، ریاست میں مرکزی حکومت کی جانب سے کروناکے تعلق سے جاری ایڈوائزری پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ایک مستقل اور وسیع ’اسٹیٹ آف دی آرٹ‘کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنٹرول روم میں جدید ترین آلات نصب کئے جائیں، تاکہ مہاماریوں سے مو ¿ثر طریقے سے نمٹا جا سکے اور انہیں کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کنٹرول روم میں ضرورت کے مطابق ملازمین کی تعداد اور تکنیکی وسائل بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ کوواقف کرایا گیا کہ لوگوں کی مدد کے لئے کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبر-18001805145 کام کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سبھی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ سبھی ضلع اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں آئی سولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے، تاکہ کرونا سے متاثر مریض کو مناسب علاج مہیا کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تشہیر کے توسط سے کرونا وائرس سے متعلق تفصیلی معلومات عوام کو دی جا رہی ہے۔ پوری ریاست میں جگہ جگہ پوسٹر لگا کر لوگوں کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسکے علامات، اس کے علاج اور ’ڈوزاور ڈوٹس‘ کے موضوع پر معلومات دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کرونا وائرس کے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ اسی ضمن میں ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے تعلیمی اداروں کو 22 مارچ تک بند کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لوگوں سے تعاون کی توقع کی ہے۔ انہوں نے مارکیٹ مےں ماسک اور سےنےٹائزر جیسی ضروری اشیاءکی ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت سینئر افسران کو دی۔
معائنے کے دوران وزیر طب وصحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب راجیندر کمار تیواری، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و انفارمیشن جناب اونیش کمار اوستھی،سکریٹری طب و صحت جناب وجے وشواس پنت سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی