وزیر اعلیٰ نے نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے”آشے پتر“تقسیم پروگرام کو خطاب کیا
وزیر اعلیٰ نے تحقیق کو فروغ دینے پر زور دیا
لکھنو : ترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اترپردیش میں نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے منعقدہ ”آشے پتر“ تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کر دار ادا کیا ہے موجودہ ریاستی حکومت اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کررہی ہے ، جس کے لئے ریاست میں متعدد یونیورسٹیاں ، ڈگری کالج اور دیگر تعلیمی ادارے قائم کیے جارہے ہیں۔ ریاست کے طلبہ کو اچھی اور معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے ، آج اس پروگرام میں 28 نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ” آشے پتر“ جاری کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں یونیورسٹیوں کے مابین مقابلہ جاتی ماحول پیدا کرکے تعلیم کا معیار بڑھانے کے لئے اترپردیش میں نجی یو نیو رسٹی ایکٹ 2019جاری کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر نجی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کا رروائی کی جا رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے جاری کردہ اس ایکٹ سے اب ریاست کے مختلف علاقوں میں نجی یونیورسٹیاں قائم کی جاسکتی ہیں۔ اس سے ریاست کے تمام اضلاع میں اعلی تعلیمی ادارے میسر ہوں گے اور ریاست میں تعلیم کی وسیع پیمانے پرتشہیر ہو گی۔ طلباءکو اب اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی وجہ سے تقریبا 03 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ممکن ہے۔ نیز بڑے پیمانے پر روزگاربھی وضع ہو گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 1947 سے لے کر 2017 تک ریاست میں صرف 27 نجی یونیورسٹیاں ہی قائم ہوسکیں ، جبکہ موجودہ حکومت کے تین سالوں میں 28 نئی نجی یونیورسٹیوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح ، سال 1947 سے 2016 تک صرف 12 میڈیکل کالج ریاست میں موجود تھے ، جبکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ریاست میں 29 نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے نجی شعبے میں میڈیکل کالج کے قیام کے امکانات تلا ش کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے قیام میں ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کے کام میں غیرضروری مداخلت نہیں کرے گی۔ ان یونیورسٹیوں کو ایکٹ کی دفعات ، ریاست میں اعلی تعلیم کے اداروں کے کام کے لئے چلنے والے قواعد و ضوابط ، آرڈیننسز اور ضابطوں پر عمل کرنا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور معیاری اعلی تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور ، اعظم گڑھ اور علی گڑھ اضلاع میں ریاستی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے آراضی اور بجٹ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ لکھنو ¿ میں’اٹل بہاری واجپائی میڈیکل یونیورسٹی ، اتر پردیش“کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ مالیاتی سال 2020-21 کے بجٹ میں لکھنو ¿ میں فارنسک یونیورسٹی ، گورکھپور میں آیوش یونیورسٹی اور پریاگ راج میں لایونیورسٹی کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 17 ریاستی یونیورسٹی چل رہی ہے ۔اس کے علاوہ ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لا یونیورسٹی ، لکھنو ¿ اور راج شری پرشوتم داس ٹنڈن اوپن یونیورسٹی ، پریاگ راج بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس طرح ، ریاست میں ریاستی شعبے میں 19 اور نجی شعبے میں 27 یونیورسٹیاں ہیں۔ انہوں نے اترپردیش نجی یونیورسٹی ایکٹ -2019 کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر وزیر ریاست برائے اعلیٰ تعلیم ،محترمہ نیلیما کٹیار نے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم محترمہ مونیکا ایس گرگ اور دیگر سینئر افسران وائس چانسلر اور ریاستی و نجی یونیورسٹیوں کے صدر موجود تھے۔