میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھیڑبھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیزکریں
کورونا وائرس پر مرکزی حکومت کی ایڈوائزروںپر مکمل پیروی کرنے کی ہدایات
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت آج یہاںکابینہ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑوالی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو 2 اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام طرح کے امتحانات مقابلہ جاتی امتحانات سمیت 2 اپریل 2020 تک ملتوی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو ریاستی حکومت مفت اسکریننگ اور علاج کروائے گی اور اس پر جو بھی خرچ آئے گا وہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ نیز چھٹی کے اس دوران اہلکاروں کی تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ایڈوائزری کی مکمل پیروی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام سیاحتی مقامات اور عجائب گھروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس دوران صفائی ہوگی ، لیکن سیاحوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ تمام تھیٹر ، ملٹی پلیکس بند کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ یوم تحصیل ، سمادھان دیوس اور جنتا درشن بھی 2 اپریل 2020 تک بند رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے روزانہ مزدوروں کی دیکھ بھال کے لئے مقررہ فنڈس کی فراہمی کے مقصد کے لئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں وزیر زراعت اور وزیر محنت شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 03 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ حکومت آر ٹی جی ایس کے توسط سے روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو اجرت کی ایک مقررہ رقم بھیجے گی ، تاکہ مزدوروں کے کنبے کا گزر بسر ہو سکے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ضلع میں مذہبی مقامات کے منیجروں اور مذہبی رہنماو ¿ں سے بات چیت کریں اور لوگوں کو کورونا سے آگاہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ میلے میں آنے والے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ گرام پنچایتوں اور محکمہ شہری ترقیات کے عہدیداروں کو صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نجی اور سرکاری ملازمین کو ریاست میں بائیو میٹرک حاضری میں رعایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے یہ ہدایات بھی دی ہیں کہ ممکنہ ملازمین کو گھر سے کام کرنا چاہئے۔ اس دوران اس کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔