آو ٹ سورسنگ ملازمین ایجنسی کا انتخاب جیم پورٹل کے توسط سے کیاجائے گا


لکھنو :
اترپردیش کے تمام سرکاری محکموںمیں آو ¿ٹ سورسنگ ملازمین مہیا کرانے والی ایجنسی کا انتخاب گورنمنٹ ای۔مارکٹ پلیس(جی ای ایم) کے توسط سے کم از کم بولی کی بنیاد پرکیاکاجائے گا۔ پورٹل پر ایک سے زائد مساوی بڈ موصول ہونے پر پورٹل کے سافٹ ویئر سے قرعہ اندازی کے بعد بڈ منظور کی جائے گی۔
اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری چھوٹی،متوسط صنعت ڈاکٹر نونیت سہگل نے آج احکامات جاری کردئے۔ اس کے تحت تمام محکموں کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ گورنمنٹ کے علم میں آیا ہے کہ اب تک اپنائے جارہے طریقہ میں ایک سے زائد کم از کم مساوی بڈ پر محکمہ اپنی صوابدید پر ایجنسی کا انتخاب کررہے ہیں۔ اس سے جی ای ایم پورٹل سے شفافیت کا اصل مقصد متاثر ہورہا ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام سرکاری محکموںمیں جیم پورٹل کے توسط سے اشیاءاور خدمات کے حصول کویقینی بنایاہے۔ ریاست میں جیم پورٹل پر عمل درآمد کی ذمہ داری محکمہ چھوٹی ،متوسط صنعت کوسونپی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی