کورونا وائرس سے حفاظت کے سلسلے میں ایڈوائزری


لکھنو¿۔
اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل لکھنو ¿ کی جانب سے کورونا وائرس سے حفاظت کے سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سنٹر کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ نے کہا کہ (۱)تمام لوگ کورونا وائرس سے حفاظت کے سلسلے میںجو احتیاطی تدابیریں بتائی گئیں ہیں ان پر پوری طرح سے عمل کریں۔ (۲) مسجدوں میںکوئی بڑا جلسہ یا پروگرام احتیاطاً نہ کیا جائے۔ (۳) جہاں تک ممکن ہو لوگ اپنے محلے کی مسجدوں میں نماز ادا کریں۔(۴) نماز باجماعت کے بعد دعاﺅں کا خصوصی اہتمام کریں اور اﷲ سے اپنے ملک اور پوری دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔ (۵) پانچوں وقت وضو صحیح طورپر کیا جائے کیوں کہ وضو سے بہت سی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔(۶) صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور کسی بھی بیماری سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی