-لکھنو :۷
محکمہ آبپاشی و آبی وسائل کے تحت زیر تعمیر 12 نہر پروجیکٹ کے مالیاتی سال 2020-21 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ان کی تکمیل سے 16.15 لاکھ ہیکٹیر آبپاشی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی 5.92 میگاواٹ آلودگی کے بغیر بجلی پیدا ہوگی۔
محکمہ سے موصول اطلاعات کے مطابق جن پروجیکٹ کو 31 مارچ 2020تک مکمل کیاجانا ہےں ان میںسریو نہر پروجیکٹ، ارجن سہایک پروجیکٹ، مدھیہ گنگا نہر پروجیکٹ، بھاونی باندھ پروجیکٹ، رسن باندھ پروجیکٹ، بنڈئی باندھ پروجیکٹ، مسگاو ¿ں اور چلی اسپرنکلر آبپاشی پروجیکٹ،جاکھلون نہر پروجیکٹ، لکھیری باندھ پروجیکٹ، رتولی ویئر پروجیکٹ، کل پہاڑ اسپرنکلر آبپاشی پروجیکٹ اورشہزاد باندھ اسپرنکلر آبپاشی پروجیکٹ شامل ہیں۔