”بھوک کا کوئی مذہب نہیں اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں“


اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت”راشن کٹ“ کی تقسیم کا سلسلہ جاری
لکھنو ¿۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاﺅن ہے۔ لکھنو ¿ کے متعدد علاقوں میں ملازمت کرنے والے،مزدوری کرنے والے، روزانہ اپنی روزی کاانتظام کرنے والے اورخصوصاً معاشی طور پر کم زور افراد کے حالات ناقابل بیان ہیں۔حکومت ،انتظامیہ اور ملی تنظیمیں، ادارے اور اہل خیر حضرات اپنی بساط بھر ان کی مدد اور خدمت کررہے ہیں۔ اسلامک سنٹر آف انڈیافرنگی محل لکھنو ¿بھی اپنے محدود وسائل کے ساتھ ”تمام مخلوق خدا تعالیٰ کا کنبہ ہے“ کے عقیدے اور ”بھوک کا کوئی مذہب نہیں اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں“ کے جذبے کے تحت بلا تفریق مذہب وملت لاک ڈاﺅن کے پہلے ہی دن سے بہ توفیق الٰہی سرگرم عمل ہے۔
اسلامک سنٹر کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿کی سرپرستی میں ۴۲مارچ سے مسلسل روزانہ وکٹوریہ اسٹریٹ پر نعیم احمد اور محمد یاسر، عیش باغ میں ڈاکٹر عبدالاحد اور طریق الاسلام،مہدی گنج میں مولانا محمد مشتاق، نخاس میں سید ایاز احمد، چوپٹیاں میں سید محمد اقبال، چوک میں لئیق احمد ، کھدرے میں مولانا ظفر الدین ندوی، عالم باغ میں کلیم خاں، تال کٹورے میں مولانا محمد سفیان، ملیح آباد میں فیصل مقبول خاں اور خرم نگر میں مساجد کونسل کے ڈاکٹر عامر جمال صاحبان غریبوں اور ضرورت مندوں کو ”راشن کٹ“ اور پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کررہے ہیں۔ راشن کٹ میں آٹا، دال، چاول، آلو، پیاز، نمک، صابن اور دیگر ضروری اشیاءہیں۔
اس کے ساتھ عیدگاہ لکھنو ¿میں لنگر آدم (عام دسترخوا ن) کا سلسلہ امام عیدگاہ و ڈاکٹر عبدالاحد کی نگرانی میں جاری ہے۔ روزانہ رات میں ۷ بجے سے ۹ بجے کے بیچ میں بلا تفریق مذہب وملت سینکڑوں افراد کھانا کھاتے ہیں۔ اس موقع پر سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ مولانا خالد رشید نے تمام ذی حیثیت حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک گھڑی میں غریبوں اور ضرورت مندوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں کیوںکہ اﷲ کے رسول نے فرمایا کہ ”تم زمین والوں پر رحم کرو توآسمان والا تم پر رحم کرے گا۔“


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی