طلبہ کو لاک ڈاؤن کے نفسیاتی اثرات سے محفوظ رکھنے اردو یونیورسٹی میں کمیٹی کا قیام
حیدرآباد، 10اپریل (پریس نوٹ) یو جی سی کی جانب سے موصول ہوئے مکتوب کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر انچارج پروفیسر ایوب خان نے طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین کی ذہنی صحت پر نظر رکھنے، اس کا تجزیہ کرنے اور فلاح و بہبود کے اقدامات تجویز کرنے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی کووڈ 19 اور لاک ڈاﺅن کے باعث طلبہ اور عملہ کو درپیش امکانی مسائل جیسے ذہنی تناﺅ، افسردگی سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔ اس سلسلہ میں کمیٹی کا کل 9 اپریل کو کانفرنس ھال ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں لاک ڈاﺅن کی صورت حال اور طلبہ،اساتذہ اور ارکان عملہ پر اس کے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت پر عمل آوری بھی کی گئ.
پروفیسر علیم اشرف جائسی، (ڈین بہبودی طلبہ) اس کمیٹی کے صدر نشین ہیں.
پروفیسر ابوالکلام ( پراکٹر)، پروفیسر احتشام احمد خان (پرووسٹ بوائز ہاسٹلس)، پروفیسر شیخ شاہین الطاف (پرووسٹ گرلز ہاسٹلس)، ڈاکٹر مہیش کمار ویراگی (جوائنٹ رجسٹرار، امارات و انتظامیہ)، ڈاکٹر کے ریاض (میڈیکل آفیسر،کنوینر)، ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ (میڈیکل آفیسر)، محترمہ نجم النساء(کونسلر)، جناب سنجے کمار دیانند (نرسنگ آفیسر) اراکین ہیں اور جناب پی حبیب اللہ (اسسٹنٹ رجسٹرار، ذخیرہ)اس کے رکن و شریک کنوینر ہیں۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شہروں میں واقع دیگر کیمپسوں میں بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔