کووڈ-19 یوپی حکومت نے کیا یہ بڑا کام



وزیر اعلیٰ نے مربوط آفات کنٹرول سینٹرعوام کو معنون کیا
آفات کی صورت میںکنٹرول روم راحت کاموں کی بیک بون: وزیر اعلیٰ
  -لکھنو ¿:۰۶ اپریل ۰۲۰۲ئ
 اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آفات کی صورت میں کنٹرول روم راحت کاموں کی بیک بون ہے۔ اس کے پیش نظرسبھی ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے اضلاع کے کنٹرول روم میں ایک ذمہ دار نوڈل افسر کی تقرری کر24 گھنٹے فعال رکھنے کو یقینی بنائیں۔کنٹرول روم کے ذریعے تیز رفتاری سے ریلیف کاموںکو کرایا جائے۔ عام لوگوں تک کوارنٹین وارڈ، انسٹی ٹیوشن کوارنٹین،آئیسولیشن وارڈ، لیول -1، لیول -2، لیول -3 کے کووڈاسپتالوں کی معلومات اور ضرورت مندوں تک فوڈ پیکٹ وغیرہ پہنچانے میں کنٹرول روم کا بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لال بہادر شاستری بھون(اینکسی) میں اتر پردیش ریلیف کمشنر آفس میں قائم مربوط آفات کنٹرول سینٹر عوام کومعنون کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر 'Geo-Spatial based Mobile Application and Geo-portal for Comunity Kitchen & Shelter Homes' کو بھی عوام کو معنون کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی نے ضلع آگرہ اور گورکھپور میں قائم کنٹرول روم،ضلع میرٹھ میں قائم کمیونٹی کچن اور یو پی کووڈ کیئر فنڈ میں 51000 روپے کا عطیہ کرنے والے جناب آشوتوش ترپاٹھی سے بات چیت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے خلاف چلائی جارہی مہم میں بغیر کسی تفریق کے ہر ضرورت مند تک ضروری سہولیات اور حکومت کی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے میںکنٹرول روم کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع سے ملحق یہ ویڈیو وال سے آراستہ مربوط آفات کنٹرول سینٹر کے قیام سے کورونا وائرس کووڈ -19 کی عالمی وبا کی صورت مےںراحت کاموں کو تیزی سے چلایاجاسکے گا۔ اس کے علاوہ آفات کی دیگرصورتوں میں بھی ضرورت مند افراد کو تیز رفتاری سے امداد پہنچائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں ایک ایک معلومات کو حاصل کریکجا کیا جائے۔ معلومات کو صحیح شخص تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ، اس کا حل بھی یقینی بنایا جائے۔
پروگرام کے دوران ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار نے وزیر اعلی کو واقف کرایا کہ راحت کمشنر آفس میں قائم انٹی گریٹیڈکنٹرول سینٹر، ریاست سطحی مختلف اہم محکموں کے ساتھ جڑ کرکووڈ -19 وباکے روک تھام اور راحت سے متعلق اطلاعات مربوط طریقے سے حاصل کرے گا ۔ اس طرح یہ ایک ایم آئی ایس پورٹل اورDashboard کے طور پر کام کرے گا۔ مربوط آفات کنٹرول سینٹر کو جلد ہی ریاست کی دیگر اہم خدمات یعنی-'112 '،' 1076 '،' 1090 '،' 108 'اور' 102 'وغیرہ سے جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مربوط آفات کنٹرول سینٹر میں راحت ٹول فری نمبر-'1070 'قائم کیا گیا ہے۔ جو 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
 ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو نے کہا کہ سوشل میڈیا اور CSR Cell, جو راحت کمشنر دفتر سے چلائے جا رہے ہیں، کے توسط سے کووڈ -19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبر اور 'اتر پردیش کووڈ -19 کیئر فنڈ' اور ریاستی حکومت کی طرف سے کووڈ -19 کے سلسلے میں کئے جا رہے راحت کاموں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے ۔
 اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری، زرعی پیداوار کمشنرجناب آلوک سنہا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی،پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد سمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی