جانئے وزیر اعلی نے رکن پارلءمان سے کیا کی اپیل



وزیر اعلیٰ نے ریاست سے وابستہ مرکزی وزرا
 اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی
وزیر اعلیٰ نے ممبران پا رلیمنٹ سے ضرورتمندوں کو راشن کا رڈ فراہم کرانے کی اپیل
لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی وزرا اور ریاست سے وابستہ ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بات ویڈو کانفرنسنگ قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کو کوڈ 19 سے کورونا وائرس سے بچانے اور صحت اورتحفظ مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں غریبوں کوراحت فراہم کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اسکیموں کواہل کنبوں تک پہنچانے میں تعاون کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی عام عوام سے براہ راست رابطے ہوتاہے۔ ریاستی حکومت نے کھومچہ ، پالدار ، رکشہ ، ای رکشہ وغیرہ چلانے والے یو میہ مزدوروں کوراحت پہنچانے کے لئے ان کے بینک کھاتوں میں 1000 روپے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن زیادہ تر ایسے لوگوں کے بینک اکاو ¿نٹ دستیاب نہیں ہیں۔ بینک اکاو ¿نٹس حاصل نہ ہونے پر ضلع انتظامیہ جانب سے ان کے کھاتے میں براہ راست 1000 روپے بھیجے جاسکتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کے نفاذ کے بعد دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ریاست کے پا شندے واپس آئے ہیں ۔ ان لوگوں میں سے بیشتر کے پاس راشن کارڈ دستیاب نہیں ہے۔ ان ریاست کے با شندوں کا بینک اکاو ¿نٹ ہی نمبر بھی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کے راشن کارڈ بنوانے اور ان کے اکاو ¿نٹ نمبر حاصل کر ضلع انتظامیہ کو فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں ، تاکہ ان ضرورت مند لوگوں کو راشن مہیا کیا جاسکے اور ان کے کھاتوں میں 1000 روپے کی رقم بھیجی جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاو ¿ن میں غریبوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ نافذ کی گئی ہے۔ اس کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کاراحت پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ سب سے بڑی راحت رقم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 20 لاکھ سے زائد تعمیراتی مزدروں کو 1000 روپے کا گزربسر الاو ¿نس فراہم کرانے کے لئے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد مزدروں کے کھاتوں میں رقم منتقل کی جا چکی ہے ۔ باقی کھاتوں میں بھی رقم بھیجنے کے لئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ منریگا مزدوروں کو 611 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ ضعیفی، بے سہارا خواتین ، معذور اور جذام پنشن کے مستفیدین کو 02 ماہ کی ایڈوانس پنشن کے 871 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ان کے کھاتوں میں آن لائن منتقل کی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں دیگر ریاستوں کے بہت سے لوگ رہائش پذیر ہیں اور دوسری ریاستوں میں بھی اتر پردیش کے بہت سے لوگ رہتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے لاک ڈاو ¿ن کے دوران ان تمام لوگوں کی پریشانیوں کے حل کے لئے اور راحت پہنچانے کے لیے16 آئی اے ایس اور 16 آئی پی ایس افسروں کو نوڈل افسر نامزد کیا ہے۔ ان افسران کی فہرست ارکان پارلیمنٹ کو بھی فراہم کرائی گئی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رات 9 بجکر 9 منٹ پر موم بتیاں ، مشعلیں ، موبائل فلیش لائٹس وغیرہ جلانے کی اپیل کی ہے ۔ اس میں اراکین پارلیمنٹ کو اس میں تعاون کرنا چاہئے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال ترقی محترمہ اسمرتی ایرانی ، مرکزی وزیر برائے مرکزی مہارت فروغ ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے ، وزیرریاست (آزاد چارج)برائے رہائش و شہری امورجناب ہردیپ سنگھ پوری ، وزیرریاست (آزاد چارج) برائے مر کزی محنت و روزگارجناب سنتوش گنگوار ،وزیر ریاست مر کزی سڑک ٹرانسپور ٹ و شاہراہ جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور رکن پارلیمنٹ ڈا کٹر مہیش شرما، ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی، جناب ریوتی رمن سنگھ، جناب رتیش پانڈے، جناب رام شرومنی ورما سے بات کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی