اے ایم یو کے ریسرچ اسکالروں کو دبئی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایگریکلچرل اکنامکس و بزنس مینجمنٹ شعبہ کے ایک پوسٹ ڈاکٹرل فیلو اور ایک ریسرچ اسکالر کو بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔


                دبئی میں غذا، صحت و زرعی اختراعات کے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ڈاکٹر محمد اقبال راتھر کو ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے وادی ¿ کشمیر میں سیبوں کے باغات کے حوالے سے آب و ہوا کی تبدیلی کے عنوان پر ایک مقالہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ریسرچ اسکالر آزاد احمد وانی کو کانفرنس کے دوران بیسٹ اورل پیپر پرزنٹیشن کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ انھوں نے ’انسانی صحت پر باغبانی کے اثرات کے موضوع پر مقالہ پیش کیا تھا۔ دونوں طلبہ پروفیسر رئیس احمد کی نگرانی میں تحقیق کررہے ہیں۔


                کانفرنس کا انعقاد گرین ایگری پروفیشنل سوسائٹی، لندن اور یونائٹیڈ لائٹننگ وِژن کے اشتراک سے کیا گیا تھا


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی