وزیر اعلیٰ نے باشندگان ریاست کو بیساکھی کی دلی مبارک باد پیش کی

 



لکھنؤ
 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بیساکھی کے تہوار پرباشندگان ریاست کو دلی مبارک باد پیش کی۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار ہماری شاندار روایت اور ورثے کا پاسدارہے۔نئی فصل کے کٹنے سے متعلق یہ تہوار ہمارے ملک کی زرعی روایت و ثقافت کا بھی مظہر ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیساکھی کے دن دسویں سکھ گرو گووند سنگھ نے خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی۔یہ دن ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔یہ تہوار نئے سال کی آمد کی علامت ہیں۔


کسانوں-کے-لیے-یوگی-نے-یہ-دی-ہدایت



 وزیر اعلیٰ نے باشندگان ریاست سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ہر قسم کے رسم گھر میں رہ کر ہی انجام دیں اور لاک ڈاؤن کواپنی مکمل حمایت دیں۔اس سے ملک و ریاست میں کورونا وائرس کووڈ 19کے خلاف مہم کو ایک رفتار ملے گی اور ہم اس انفیکشن سے ہر شہری کو بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
 وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ خوشی کا یہ تہوار بیساکھی سب کی زندگی میں خوشحالی لائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی