کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے سی ایس آر فنڈ سے ضلع بلندشہر اور ضلع سدھاراتھ نگر کے لئے 50-50 لاکھ منظور کیے
لکھنو
مر کزی حکومت کے انٹر پرائززپاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ نے کویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے اپنے سی ایس آر فنڈ کے تحت ضلع بلندشہر اور ضلع سدھارتھ نگر کے لئے-50 50 لاکھ روپے کی رقم منظوری کی ہے ۔یہ اطلاع آج یہاں دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس رقم کا استعمال ضرورت مندوں کے لیے ماسک ، سینیٹائزرز ، مکینیکل وینٹیلیٹرز ، پی پی ای اور دیگر راحتی اشیا جیسے راشن وغیرہ خریدنے میں استعمال کیا جائے گا۔