12بچوں کو اسٹینٹ لگائے گئے

 


 



علی گڑھ، : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیڈیاٹرک کارڈیئک ایویلوئیشن اینڈ کارڈیئک سرجری(پی سی ای-سی ایس) یونٹ کے سرجنوں نے 12بچوں کو اسٹینٹ(آر وی او ٹی) لگائے جس سے ان کا دوران خون اور دیگر جسمانی کیفیات ٹھیک ہوگئی ہیں۔ اب ان بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی تاکہ وہ مکمل طور سے صحت یاب ہوسکیں۔


                کارڈیئک سرجری شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم حسین نے بتایا کہ ان بچوں کو اترپردیش کے مختلف اضلاع سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے اور ان کا علاج قومی اطفال صحت پروگرام (آر بی ایس کے) کے تحت مفت کیا جارہا ہے۔


                ’آربی ایس کے‘ کے نوڈل افسر ڈاکٹر شاد عبقری نے کہاکہ ان بچوں کی سرجری کرنا اب آسان ہوگا۔ پیڈیاٹرک کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر مرزا محمد کامران نے کہاکہ سرجری کے لئے اسٹینٹنگ پروسیجر کرنا لازمی تھا۔


                پی سی ای-سی ایس یونٹ کے کنوینر پروفیسر تبسم شہاب نے کہاکہ حکومت ہند کے قومی اطفال صحت پروگرام (آر بی ایس کے) سے کثیر تعداد میں غریب بچوں کا علاج کرنا ممکن ہوا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی