علی گڑھ ،:عالمی یوم گردہ کے موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ امراض اطفال کے نیفرولوجی ڈویژن کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس کے تحت انڈر گریجویٹ اور نرسنگ کے طلبہ و طالبات کے لئے کوئز اور پوسٹرسازی کا مقابلہ ہوااور صحت بیداری اور تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔
پوسٹر سازی مقابلے میں اقرائ، بشریٰ، ہرش اور ہرشیکا نے مشترکہ طور سے اوّل انعام حاصل کیا، جب کہ مانسوی اور فہیم نے دوئم اور اور گیسو، حنا اور بشریٰ نے مشترکہ طور سے سوئم انعام حاصل کیا۔ کوئز مقابلے میں وِشیندر نے اوّل، زاد نے دوئم اور بشریٰ اور رِدا نے مشترکہ طور سے سوئم انعام جیتا۔
اسی کڑی میں اربن ہیلتھ ٹریننگ سنٹر پر عوام کے لئے بیداری پروگرام ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ ¿ امراض اطفال کے چیئرمین پروفیسر کامران افضال نے کہاکہ گردے کے سنگین بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس سے لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں عام لوگوں کو بیدار ہونے اور زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات ظاہر کئے۔
ڈاکٹر سونالی اگروال نے گردے کی مختلف بیماریوں کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے اِن بیماریوں سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔ اس موضوع پر ایک تعلیمی ویڈیو بھی لوگوں کو دکھائی گئی۔